ابھیجیت بھٹاچاریہ

شاہ رخ کے ساتھی انہیں ہکلا کہہ کر بلاتے تھے، ابھیجیت بھٹاچاریہ کا انکشاف

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ فلموں میں شاہ رخ خان کے لیے سپر ہٹ گانے گانے والے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے انکشاف کیا ہیکہ انڈسٹری میں کئی لوگ شاہ رخ کو ہکلا بلاتے تھے۔

ابھیجیت نے شاہ رخ کی کئی فلموں کے لیے مشہور گانے گائے جو مشہور ہوئے اور آج تک ان گانوں کو پسند کیا جاتا ہے۔90 کی دہائی میں شاہ رخ خان کے لیے گانے گانے والے ابھیجیت کے اداکار سے تعلقات خراب ہوگئے تھے اور ابھیجیت نے آخری مرتبہ شاہ رخ کے ساتھ 17 سال قبل کام کیاتھا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ابھیجیت بھٹا چاریہ نے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے اپنے تعلق پر گفتگو کی، اس موقع پر سلمان خان کیلئے ان کا کہنا تھا کہ ‘سلمان ابھی بھی ان میں نہیں آتا جن کیلئے میں چرچا کروں ‘۔ اس دوران شاہ رخ سے اپنے پیشہ ورانہ تعلقات میں تناؤ سے متعلق ابھیجیت نے بتایا کہ’ میں نے شاہ رخ کو کبھی برا بھلا نہیں کہالیکن بہت سے لوگوں نے ایسا کیا، کچھ نے اپنے کتے کا نام بھی شاہ رخ کے نام پر رکھا، فرح خان کے شوہر شیریش کندر نے ان کی توہین کی لیکن پھر سب نے اسے گلے لگا لیا، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنے درد کا اظہار کر دیتا ہوں’۔

ابھیجیت کہنا تھا کہ ‘اس کی اپنی کلاس تھی لیکن میری شاہ رخ سے کوئی بھی ناچاقی ذاتی ہونے کے بجائے پیشہ ورانہ تھی، جب میں شاہ رخ کیلئے گانا گاتا تھا تو لوگوں نے شاہ رخ کیلئے مجھے پلے بیک سنگر ہونے پر طعنے دیے، کچھ اسٹار ایسے بھی تھے جنہوں نے مجھ سے کہا کہ ‘ہکلے کے لیے گا رہا ہے نا’ ، مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ کیوں جل رہے ہیں’۔گلوکار نے مزید کہا کہ ان ذاتی اختلافات کے باوجود مجھے امید تھی کہ شاہ رخ دوستی کیلئے میری طرف ہاتھ بڑھائے گا، ایک سینئر ہونے کے ناطے وہ آکر مجھے گلے لگائے گا لیکن لوگوں نے مجھے نظر انداز کیا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں