برلن (نمائندہ خصوصی )جرمنی کے شہر برلن کی کرسمس مارکیٹ میں پیش آئے واقعے پر جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گرفتار مشتبہ حملہ آور اسلام مخالف خیالات کا حامی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا کہ کرسمس مارکیٹ واقعے کے مشتبہ حملہ آور کو اسلاموفوبک کے طور پر لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے محرکات کے بارے میں ابھی کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے۔ اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ مشتبہ حملہ آور اسلام مخالف مقف رکھتا تھا۔