لاہور(نمائندہ خصوصی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکس اور دیگر مالیاتی ادارےکل(بدھ)25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے۔
بینکس اور مالیاتی ادارے ایک روز بند رہنے کے بعد جمعرات کے روز دوبارہ کھلیں گے۔ یاد رہے کہ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جاتا ہے اور اسی روز مسیحی برادری کرسمس کا تہوار بھی مناتی ہے، 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔