سربراہ موساد

حوثی حملوں کے جواب میں براہ راست ایران کو نشانہ بنایا جائے ، سربراہ موساد

تل ابیب (نمائندہ خصوصی)موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیاع نے سفارش کی ہے کہ یمن سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں حوثیوں کے بجائے ایران پر حملہ کیا جائے۔

عرب ٹی وی کے مطابق برنیاع نے سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت میں حالیہ دنوں میں اسرائیل پر حوثیوں کے حملوں کے تناظر میں یہ بیان دیا۔

موساد کے سربراہ کے مطابق محض صنعا میں کارروائی پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ ایران پر براہ راست حملہ کیا جانا چاہیے۔برنیاع کا کہنا تھا کہ ہمیں سر کو کچلنا چاہیے، اگر ہم نے صرف حوثیوں کو نشانہ بنایا تو یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ہم انھیں روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں