پی آر اے

پی آر اے کی جانب سے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق سنگل سیلز ٹیکس کے ذریعے گوشوارے جمع کروانے کی سہولت مزید دو سیکٹرز کو دے دی گئی ہے ۔

پی آر اے کی جانب سے دائر ہ کار آئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں تک وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔رواں سال میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن فروری میں متعارف کرائی گئی تھی۔ٹیکس پیئر پانچ گوشوارے جمع کروانے کی بجائے سنگل سیلز ٹیکس کے پورٹل پر ایک بار ہی ریٹرن آسانی سے جمع کروا سکے گا ۔

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں بطور پائلٹ پراجیکٹ سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر تک محدود تھا ،پی آر اے نے ایف بی آر سمیت تمام صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ متفقہ طور پر اس کو ان دو شعبوں تک بڑھایا ہے ۔چیئرمین پی آر اے کے مطابق پی آر اے جلدٹیکس گزار ان کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبائی بزنس سیکٹرز پر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کی سہولت متعارف کرائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں