اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے وہ کر دکھایا جسے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان وجود میں آیا۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ قائد اعظم اتحاد، انصاف اور مساوات پر یقین رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قائد کی جدوجہد کا سفر محنت اور لگن کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا فرض ہے قوم کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے محنت کریں۔