محمّد حیات ظفر

پی ایم ڈی سی کے سابق صدر اور یو ایچ ایس کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمّد حیات ظفر کی برسی 27 دسمبر کو منائی جائیگی

لاہور25دسمبر(زاہد انجم سے)پرنسپل پی جی ایم آئی ;/;اے ایم سی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کے والد محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد حیات ظفر کی20ویں برسی 27دسمبر بروز جمعۃ المبارک اُن کے آبائی گاؤں سلطان محمود تحصیل کبیر والا میں منائی جائے گی جہاں اُن کے لئے خصوصی دعائے مغفرت اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا ۔

پروفیسرمحمد حیات ظفر (مرحوم )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے سابق صدر اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پہلے وائس چانسلر تھے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروفیسرمحمد حیات ظفر مرحوم نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر،چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ اور نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل کے عہدوں پر خدمات سر انجام دیں ۔

اُن کا شمار قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے قیام پاکستان کی تحریک میں بھی نا قابل فراموش خدمات سر انجام دیں ۔ پروفیسر محمد حیات ظفر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت اور قرآن خوانی 27دسمبر کو اُن کی رہائشگاہ پر صبح 10بجے شروع ہوگی اور بعد از نماز ظہر دعا کی جائے گی .

اپنا تبصرہ بھیجیں