مریم نواز

کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں’ مریم نواز

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں۔

مریم نواز نے لاہور میں کرسمس کی خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران جنوری میں اقلیتی کارڈ لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل پر ہے جہاں آپ کو خوف نہ ہو کہ کوئی آپ کو مار دے گا یا گھر جلا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے بہت بڑی بڑی خدمات ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتی کارڈ شروع کرنے جا رہے ہیں، میرا بس چلے تو اقلیتوں کا بجٹ 5 ہزار فیصد بڑھا دوں۔مریم نواز نے کرسمس کا خصوصی کیک کاٹا اور اپنی اور قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارک باد بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں