مائیک والٹز

شام میں ہماری توجہ داعش کی سرکوبی پر مرکوز ہے، مشیر ٹرمپ

ریاض ( نمائندہ خصوصی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز نے کہا ہے کہ شام میں موجودہ امریکی موجودگی داعش کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق والٹز نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ توجہ دسیوں ہزار داعشی جنگجوں کی موجودگی پر مرکوز ہے، جنہیں اب روک دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران داعش کا قلع قمع کیا تھا اور وہ اب دوبارہ منظم نہیں ہوسکی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب داعش نے پورے یورپ اور ریاستہائے متحدہ میں حملے شروع کیے تو اس نے مشرق وسطی میں ٹیکساس کی ریاست کے حجم کے برابر علاقے کو کنٹرول کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں