عباس عراقچی

ایران شام میں افراتفری پھیلانے سے باز رہے، شامی وزیر خارجہ

تہران (نمائندہ خصوصی )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شام میں فتوحات حاصل کر لی گئی ہیں انہیں اپنے فیصلے پر صبر کرنا چاہیے، کیونکہ ابھی بہت سی پیش رفت باقی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے بیان پرشام کی نئی انتظامیہ کا ردعمل سامنے آیا ۔شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ایران کو شام میں افراتفری پھیلانے کے خلاف خبردار کیا ۔

الشیبانی نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ ایران کے لیے ضروری ہے کہ وہ شامی عوام کی مرضی اور ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک حالیہ بیانات کے نتائج کے لیے تہران کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں