اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوری اور پارلیمانی نظام حکومت میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں، سیاست بات چیت سے ہوتی ہے، ترقی تب ہی آسکتی ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز تعمیری بات چیت میں مصروف ہوں۔انہوں نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جاری سیاسی مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما اپنے ذاتی اور سیاسی ایجنڈوں پر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔وفاقی وزیر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔