اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے امریکی انتظامیہ پاکستان کے معاملات میں نیوٹرل ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتاسکتا، ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کا کوئی اچھا نتیجہ نکلے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر کے آنے یا کسی کی تعیناتی سے عمران خان کی رہائی کے متعلق ہماری کوئی سوچ نہیں ہے،
بانی پی ٹی آئی نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ اپنی رہائی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ توقع نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے اتنا ہوگا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے معاملات میں نیوٹرل ہوجائے گی۔