راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تسلیم کر لیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے۔بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟
عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامعیشت مستحکم ہونے سے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔