واسا

واسا کو شہر کے دوسرے بڑے واٹر سٹوریج ٹینک کی منظوری مل گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)شہرمیں بارشی پانی کومحفوظ بنا کر آبیاری ودیگرمقاصد کیلئے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

واسا کو تاجپورہ میں شہر کے دوسرے بڑے واٹر سٹوریج ٹینک کی منظوری مل گئی ہے جس کی تعمیر پر90کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔واسا نے تاجپورہ میں واٹر سٹوریج ٹینک کیلئے پی اینڈ ڈی کو پی سی ون جمع کرارکھا تھا۔واسا کا منظور ہونے والا واٹر سٹوریج ٹینک 32لاکھ گیلن پر مشتمل دوسرا بڑا ٹینک ہوگا۔

واسا تاجپورہ اور ملحقہ آبادیوں سے بارشی پانی واٹر ٹینک میں جمع کراکر محفوظ بنائے گا۔اس سے قبل 2ماہ میں مکمل ہونیوالا قذافی واٹر ٹینک 40لاکھ گیلن سٹوریج کی استعداد رکھتا ہے،واسا نے 6ارب کی لاگت سے آٹھ مزید واٹر ٹینک منصوبے پر بھی کام شروع کررکھا ہے۔واسا حکام کے مطابق واٹر سٹوریج ٹینکوں کے ٹینڈرز پراسیس مکمل کیا جارہا ہے ،80 کروڑ سے زائد لاگت ہونے پر واٹر ٹینک کو منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی بھجوایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں