عرفان صدیقی

عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے’ عرفان صدیقی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ جیلوں سے نکلنیکا کیا قانونی طریقہ ہے، کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کے دن ہی بانی پی ٹی ا?ئی سے ملاقات میں سہولت کا کہہ دیا تھا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت میں نواز شریف کی منظوری شامل ہے، پاکستان کی پالیسیاں کسی رچرڈ گرینل کے ٹوئٹس پر نہیں بنتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں