کمانڈر محسن رضائی

شام میں مزاحمت کو سال سے بھی کم عرصے میں دوبارہ فعال کیا جائے گا، ایرانی رہنما

دمشق(نمائندہ خصوصی) ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے کہا ہے کہ مزاحمت کرنے والے شامی نوجوان اور عوام اسرائیل اور بیرونی جارحیت کے سامنے یا کسی گروہ کی طرف سے داخلی استثنی کی کوششوں کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں شامی نوجوان مزاحمت کو ایک نئی شکل میں زندہ کریں گے اور امریکہ، اسرائیلی حکومت اور خطے میں استحصال کرنے والے ممالک کے مذموم اور مکروہ منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔ آٹھ دسمبرکو شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے دشمنی میں اضافہ ہوا ہے۔

ترکیہ اور اس کی حمایت کرنے والے شامی گروپوں نے 9 دسمبر کو شامی ڈیموکریٹک فورسز سے منبج شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ واضح رہے مسلح شامی دھڑوں نے 8 دسمبر کو ایک برق رفتار پیش قدمی کے بعد دارالحکومت دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں