سرگئی لاوروف

شام کے نئے سربراہ نے روس کے ساتھ تعلقات کو دیرینہ اور سٹریٹجک قرار دیا،روسی وزیر خارجہ

ماسکو(نمائندہ خصوصی)روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے نئے حکمرانوں نے روس کے ساتھ شام کے تعلقات کو دیرینہ اور سٹریٹجک قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سرگئی لاوروف نے اس امر کا اظہار کیا ہے۔کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا تھا کہ روس شام کی نئی عبوری انتظامیہ سے سفارتی و فوجی سطح سے رابطے میں ہے۔

روس کا بشار الاسد رجیم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ سامنے آیا ہے۔ بشار الاسد 8 دسمبر کو حکومت کا تختہ الٹ جانے کے بعد سے روس میں ہیں۔ تاہم روس کے صدر نے ایک ہفتہ پہلے کہا تھا کہ ابھی بشار الاسد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں