منموہن سنگھ

سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات جمنا کے کنارے ادا

نئی دہلی ( نمائندہ خصوصی)بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ کی آخری رسومات نئی دہلی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، آخری رسومات دریائے جمنا کے کنارے ادا کی گئیں۔

انہیں بیماری کے باعث نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چل بسے تھے۔منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک مسلسل 2 بار بھارت کے وزیرِ اعظم رہے۔

منموہن سنگھ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں