اپوزیشن نے اپنے ادوار میں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر تجوریاں بھر ،خمیازہ غریب عوام بھگت رہے،وزیر دفاع
مہنگائی سے جلد عوام کو چھٹکارا مل جائے گا،اپوزیشن چور مچائے شور کا واویلا چھوڑ دے، وفاقی وزیر کا رسالپور میں جلسے سے خطاب
نوشہرہ (گلف آن لائن)وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان زندہ ہے، اپوزیشن کو کسی صورت این آر اونہیں ملے گا،موجودہ اپوزیشن نے اپنے ادوار میں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر تجوریاں بھر یںجس کا خمیازہ آج غریب عوام بھگت رہے ہیں،اپوزیشن اپنی لوٹ مار بچانے کےلئے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگارہی ہے، وہ الزامات لگانے کی بجائے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرے،موجودہ مہنگائی سے جلد عوام کو چھٹکارا مل جائے گا،اپوزیشن چور مچائے شور کا واویلا چھوڑ دے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے رسالپور میں گوہر تاج کے حجرے میں آصف اقبال کی جانب سے ایک بہت بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا .
پرویز خان خٹک نے آصف اقبال اور گوہر تاج کا شکرئیہ ادا کیا جہنوں نے رسالپور میں اتنے برے جلسے کا اہتمام کیا اس موقع پر آصف اقبال نے رسالپور میں وفاقی وزیر پرویز خٹک کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے پوری طور پر حل کے لئے احکامات جاری کئے۔پرویز خٹک نے اپنے حطاب میں کہا کہ جب میں وزیر اعلی تھا تو صوبے کی کافی خدمت کی۔ پی ڈی ایم میں سب چور اکھٹے ہوگئے ان کیلئے میں اکیلا کافی ہوں، 21 نومبر کو عمران خان نوشہرہ میں سی پیک کا افتتاح کریں گے۔اے این پی،پی ایم ایل ن،پی پی کیساتھ بہت نذدیک رہا ہوں جن کا رکشہ لینے کی اوقات نہیں تھی وہ ارب پتی بن گئے.
جب تک عمران خان ہے ایک بھی چور کو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب کھرے کوٹے کی پہچان کرسکتے ہیں 2018 کے انتخابات میں پاکستانی عوام نے تمام بنارسی ٹھگوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت عمران خان کی شکل میں ایماندار قیادت کے حوالے کرکے بھاریاں لینے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پارلیمان سے آوٹ کر دیا ہے سرکاری اداروں میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کی لوٹ مار کرپشن اور کمیشن خوری کا دور گزر گیا ہے۔
اگر کسی سرکاری افسر یا اہلکار پھر بھی عوام سے رشوت یا کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے تو عوام ایسے افسر یا اہلکار کے خلاف اپنی شکایت سٹیزن پورٹل یا مجھے براہ راست کہہ سکتا ہے ہم خود کو عوام کے خادم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ اور ان کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اپنی اولین ترجیح سمجھ کر ان کو بین الاقوامی معیار کے سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔