پارٹ ٹائم بولرنہیں، آل راؤنڈرہوں، قومی کرکڑ افتخاراحمد

راولپنڈی (گلف آن لائن) افتخاراحمد کا پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ پارٹ ٹائم بولرنہیں بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ کے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور 4 روزہ میچز میں کافی وکٹیںلینے پر کپتان، منیجمنٹ اورساتھی کرکٹرزاعتماد کرتے ہیں، زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے بھروسہ کرتے ہوئے ہی بولنگ کا موقع دیا توشراکت توڑنے کی ضرورت تھی، زیادہ ڈاٹ بالکرنے سے پریشر بڑھانے کی کوشش کی اور5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، اس سے بھی بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ کارکردگی ٹیم کے لیے فتح کا باعث بنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں