اسلام آباد (گلف آن لائن) کورونا وبا کی وجہ سے طلباء کے تعلیمی نقصان پر قابو پانے کی کوششں میں ، تمام صوبوں نےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں کمی یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزیر تعلیم کے ساتھ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا، تاہم ، اجلاس آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان اور دیگر امور پر غیر متنازعہ رہا۔ بین الصوبائی وزیر تعلیم کی اگلی میٹنگ دسمبر میں ہوگی۔
پنجاب کے وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ اس سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں منائی جائیں گی۔ اس سے قبل 4 ستمبر کو وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کے لئے رواں سال موسم سرما کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے کہا اسکولوں میں تعلیمی نقصان کو دور کرنے کے لئے ہر ہفتے کے روز خصوصی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔