گورنر پنجاب محمد سرور

ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے،گورنر پنجاب محمد سرور

لاہور(گلف آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے اراکین قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ایم این اے فیض اللہ کوموکا کی ملاقات جبکہ گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مڈ م ٹر م انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں۔ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے حکومت جانیوالی نہیں ۔وزیراعظم عمران خان بلیک میل ہونیوالا نہیں ڈٹ جانیوالالیڈر ہے۔حکومت ہر سطح پر شفافیات اور بلاتفر یق احتساب کو یقینی بنا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے اراکین قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ایم این اے فیض اللہ کوموکا نے جمعرات کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پینے کے صاف پانی ،ترقیاتی منصوبوں اور یونیورسٹیز سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت مشکل تر ین معاشی حالات کے دوران اقتدار میں آئی مگر حکومتی معاشی ٹیم نے اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا ہے اور آج پاکستان کی انڈسڑی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں روز گار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے ہونیوالے تمام سروے بتا رہے ہیں کہ کامیاب تحر یک انصاف ہی ہوگی اور عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو وہاں کے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنڈہ عام آدمی کو مضبوط بنانا اور انکوہر شعبے میں ریلیف دینا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالوں کو قوم معاف نہیں کر یگی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کر ینگے۔ گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ عام انتخابات 2023میں ہی ہوںگے، مخالفین پھر ناکام ہونگے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام حکومت ،جمہوریت اور پار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں