30 سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہو چکی، ہماری معاشی ٹیم کی سخت محنت کر کے معاشی معاملات کو درست کر دیا، آنے والا دور آسانیاں لیکر آ ئے گا،
وزیراعظم سے اسد قیصر کی ملاقات،قومی اسمبلی میں پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت،مختلف ممالک سے وفود کے تبادلے پر اتفاق
اسلام آباد(گلف آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے 30 سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہونے پر کہا کہ ہمارا ملک کورونا وبا کے باوجودصحیح سمت پرگامزن ہے۔ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 30 سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماشااللہ ہمارا ملک کورونا وبا کے باوجودصحیح سمت پرگامزن ہے۔ مشکل دور ختم ہو گیا،ملک اب ترقی کرے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ 30 سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہو چکی، ہماری معاشی ٹیم کی سخت محنت کر کے معاشی معاملات کو درست کر دیا،عوام امید رکھیں آنے والا دور آسانیاں لیکر آ ئے گا دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے ملاقات کی ہے۔
قومی اسمبلی میں پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ، تنظیم برائے اقتصادی تعاون کی پارلیمانی یونین کی مجوزہ کانفرنس بارے بھی بات چیت ہوئی،سی پیک منصوبے کے زیر اہتمام رشکئی خصوصی اکنامک زون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،سپیکر اسد قیصر نے پشاور میں سی پیک سے متعلق ہونے والے سیمینار سے آگاہ کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان افغان وفد کے دورہ پاکستان اور ٹریڈ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بات چیت ہوئی ،ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مختلف ممالک سے وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا.