پی ڈی ایم

حکومت نے پی ڈی ایم کو پشاور جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا-

شہر میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ، کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کسی صورت برداشت نہیں، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا، پی ٹی ایم

پشاور (گلف آن لائن) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو کورونا کی موجودہ تشویشناک صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے ، پی ڈی ایم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماوں کو خط لکھا ہے جس میں کورونا کی موجودہ صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی گئی ہے۔ خط کے مطابق شہر میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے اور کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب میڈیا کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم عبدالجلیل جان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کسی صورت برداشت نہیں، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں