وزیراعظم عمران خان

لوٹی ہوئی رقم کی ملک میں واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار نے ملاقات کی جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام، لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر محمد حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود بھی موجود تھے ۔منی لانڈرنگ کی روک تھام, لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی ان ملکوں میں پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ لوٹی ہوئی رقم کی ملک میں واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پورٹس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے اشتراک سے ماہی گیروں کو آسان ترین شرائط پر قرضے دینے اور کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں