گورنر پنجاب محمد سرور

پی ڈی ایم جلسے کر کر کے تھک جائےگی حکومت 2023 تک قائم رہے گی‘ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

لاہور(گلف آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سینئر صوبائی وزیرعبد العلیم خان نے ملاقات کی سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے تھک جائے گی مگر حکومت 2023 تک قائم رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی مفادات کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ، پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کیلئے کورونا کو دعوت دے رہی ہے او ر اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیلنے کے شدید خطرات ہیں اس لیے اپوزیشن سے ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وہ جلسوں کی سیاست فی الحال ختم کر دے ورنہ کورونا میں اضافے کی ذمہ داربھی اپوزیشن ہی ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا کے شدید خطرات ہیں مگر بدقسمتی سے اپوزیشن کو عوام کی زندگیا ں نہیں اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائیگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کو دنیا بھی سراہ رہی ہے۔ گورنرنے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے کہ وہ سینٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں مگر انشاءاللہ اپوزیشن جیسے پہلے اپنے عزائم میں ناکام ہوچکی ہے اور اب سینٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹوں کا بھی اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگرمخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت دباﺅ میں آئیگی تو یہ کبھی نہیں ہوگا۔سنیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ڈی ایم جتنے مر ضی جلسے کر ے حکومت کو ہلا بھی نہیں سکتی، حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطر ہ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اور اپوزیشن کو آئندہ الیکشن میں ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور تحر یک انصاف ہی ہر محاذ پر کامیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں