اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔‘اُنہوں نےمزید کہا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے اُن تمام لوگوں کو بھی آگاہ کردیا ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے اور جن کے ساتھ میں نے ملاقات کی تھی۔
ماہرہ خان نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ بالکل اچھی خبر نہیں ہے لیکن انشاء اللّہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔ اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی خاطر اور دوسرے لوگوں کی جان کی خاطر براہِ کرم ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ایس او پیز پر سختی سےعمل کریں. جہاں پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہیں اب پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔