وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے این آراونہیں ملے گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی پی ڈی ایم جلسہ سمیت قومی معاملات پر قریبی رہنماوں سے مشاورت ہوئی ۔ وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو گئیں، عوام کے سامنے جعلی بیانیئے کی مکمل حقیقت آ چکی۔ پارٹی رہنماﺅں نے کہاکہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا۔

انہوں نے کہاکہ گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس میں کی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم کے جلسے سمیت قومی معاملات پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کالاہورجلسہ فلاپ شو تھا استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے۔ جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پارٹی رہنماں کا کہنا تھا کہ گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ یہ لوگ جتنے مرضی جلسے کر لیں انھیں این آر او نہیں ملے گا۔ این آر او کیلئے پی ڈی ایم رہنماں نے کل جلسہ کیا۔وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلات شبلی فراز، معاون خصوصی شہباز گل سمیت دیگر شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں