معروف ترک اداکار اینگن التان”ارتغرل” کو پاکستان آنے کی دعوت دینے والا کاشف ضمیر کئی مقدمات میں ملوث نکلا. ترک ڈرامہ سیریز “ارطغرل غازی” میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اینگن التان جنہوں نے ڈرامہ سیریز میں ہر طرح کی سازشوں کا مقابلہ کیا لیکن وہ لاہور کے نوسر باز کی سازشوں سے انجان نکلے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینگن التان کو پاکستان میں بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم ہے، جو آٹھ مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے جس کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم پولیس کی حراست میں بھی رہ چکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق میزبانی کرنے والے کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں 4، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 مقدمات درج ہیں، کاشف ضمیر پر لاہور کے تھانہ مزنگ، تھانہ سول لائن اور ٹاؤن شپ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔