گلین میگراتھ

آسٹریلوی ٹیم بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے گی، گلین میگراتھ

کینبرا(گلف آن لائن):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر گلین میگراتھ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کو خطرناک باﺅلر مچل سٹارک کی وجہ سے برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم اپنے باولرز کی وجہ سے سیریز میں اچھا مقابلہ کرے گی۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگراتھ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، کینگروز فارم میں ہیں اور وہ دوسرے میچ میں بھی بھارت کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یادیو کی فاسٹ ، محمد شامی کی نپی تلی باﺅلنگ اور وکٹ کے دونوں جانب سوئنگ سے بھارت کو فائدہ ہو سکتا ہے جبکہ جسپریت بمرا مضبوط اعصاب کے مالک ہیں لیکن ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ گلین میگراتھ نے کہا کہ پیٹ کمنز دنیا کے نمبر ون باﺅلر ہیں اور وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ مچل سٹارک جب فارم میں ہوتے ہیں تو چار پانچ وکٹیں حاصل کر نا ان کے لیے مشکل نہیں ہوتا ۔ مچل سٹارک آسٹریلیا کے کی فاسٹ باﺅلر ہیں اور جوش ہیزل ووڈ میچ کے دوران خوب ان کا ساتھ دیتے ہیں اور حریف ٹیم کے لیے مشکلات کا باعث ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میگراتھ نے کہا کہ کینگروز کو بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لیے کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں