امریکہ میں کورونا وائرس

امریکہ میں کورونا وائرس سے تین لاکھ 34 ہزار سے زائد اموات

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ89 لاکھ17 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ34ہزار سے تجاور کرگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد18917152ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7481068ہے۔

امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک کروڑ89 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک334218افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ11101866افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17لاکھ 37 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں