ایتھوپیا مسلح حملے

ایتھوپیا مسلح حملے میں100 افراد ہلاک، حقوق گروپ کی تصدیق

ادیس ابابا (گلف آن لائن) ایتھوپیاکےانسانی حقوق کمیشن (ای ایچ آر سی) نےتصدیق کی ہے کہ مغربی ایتھوپیا میں حالیہ مسلح حملے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن (ای ایچ آر سی) نے بتایا ہےکہ گذشتہ منگل کو مغربی ریاست بینی شنگل گومز کے میٹیکل زون کے بیکوجی گاں میں یہ واقع پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے رہائشیوں پراس وقت فائرنگ شروع کر دی جب وہ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن (ای ایچ آر سی) نے کہا کہ تحقیقات میں کسی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے ملوس ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں واقع میں متاثرہ افراد اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے اس واقعے کی نگرانی اور تفتیش کررہی ہے۔دریں اثنا ، رائٹس گروپ نے حملے اور بے گھر ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی اور انسانی امداد کی فراہمی اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں