جنوبی افریقہ اور سری لنکا

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو شروع ہوگا

سنچورین(گلف آن لائن)جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) ہفتہ سے سنچورین میں شروع ہوگا۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی دو میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔ سری لنکن ٹیم کو پروٹیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 33سالہ مایہ ناز آل راﺅنڈر انجیلو میتھیوز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ انجیلو میتھیوز کو ہیمسٹرنگ انجری حال ہی میں ختم ہونے والی لنکا پریمیر لیگ کے دوران ہوئی تھی ۔

سری لنکن ٹیم کی یہ دورہ جنوبی افریقہ 11 ماہ میں پہلی ٹیسٹ اسائنمنٹ ہے۔ سری لنکن ٹیم نے آخری بار زمبابوے کے خلاف جنوری 2020 میں کوئی میچ کھیلا تھا جبکہ شیڈول ہوم سیریز انگلینڈ کے خلاف مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅ کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا۔ سری لنکن ٹیم نے فروری 2019 میں اپنے آخری دورہ جنوبی افریقہ میں میزبان ٹیم کے خلاف دو صفرکی سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی اور اس فتح کے بعد سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی تھی۔جنوبی افریقہ ڈ کے خلاف سیریز کے لئے سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کریں گےجبکہ میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کاک کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ دونو ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3سے 7جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں