مسیحی برادری

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی مسیحی برادری کل کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی

اسلام آباد(گلف آن لائن)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی مسیحی برادری (آج) جمعہ کو کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی۔ کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سمیت پاکستان بھر میں کل مسیحی برادری حضرت عیسی کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور روایتی جذبہ کے ساتھ منائے گی۔

کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے، اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، حکومت پنجاب نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، چرچز میں کلوز سرکٹ کیمرے لگا دیئے گئے ہیںِ، عبادات کے لئے آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی اور واک تھرو گیٹس سے گزارنے کے بعد اندر داخل ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں