ہملٹن(گلف آن لائن)نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ناردرن نائٹس اور پاکستان اے ٹیموں کے درمیان پہلا غیر سرکاری ٹی ٹونٹی میچ 27دسمبر کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کی ٹیموں کے درمیان ایک چار روزہ میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان اے نے نیوزی لینڈ اے کو 89رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیموں سے پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اے ٹیم دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 29 دسمبر کو ویلنگٹن فائربرڈز کے خلاف کھیلے گی، پاکستان اے اپنا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ یکم جنوری کو کینٹربری کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اے کی ٹیم اپنا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 3جنوری کو لنکن میں کھیلے گی جبکہ پانچواں اور آخری غیر سرکاری ٹی ٹونٹی میچ نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 5جنوری کو لنکولن میں ہی کھیلے گی۔ روحیل نذیر پاکستان شاہینز ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ حیدر علی شاہینز کے نائب کپتان ہوں گے۔