ہمایوں اخترخان

وزیراعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئےکوشاں ہیں،ہمایوں اخترخان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اڑھائی سال میں26ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ لیا جس میں سے 23ارب ڈالرسابقہ حکومت کے قرضوںاورسود کی ادائیگی میں چلا گیا،حکومت کی کوششوں سے مہنگائی کی شرح 14سے8فیصد پر آ گئی ہے اور اس میں بتدریج کمی آرہی ہے ،پی ڈی ایم میں دڑاڑیں واضح ہیں اور آنے والے مہینوںمیںاس کاشیرازہ بکھر جائے گا،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوںمیں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اربوں روپے کے غیرملکی قرضوںکو مزید ایک سال کےلئے موخر کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس سے ہمیں مزیدسنبھلنے کا موقع ملے گا۔

سابقہ حکمران یہ دعوے کرتے نہیں تھکتے کہ ہم نے گروتھ5.8پر چھوڑی تھی لیکن قوم حقیقت سے آگاہ ہے،آپ نے روپیہ مہنگا کرکے اورامپورٹ سستی کرکے جو فارمولہ اپنایا اس کاخمیازہ آنے والی حکومت کوبھگتناپڑا ۔ سابقہ حکومت95ارب ڈالرکاغیرملکی قرضہ اورتاریخ کا سب سے بڑاکرنٹ اکانٹ خسارہ چھوڑکر گئی ، ہم نے ڈھائی سال میں 26ارب ڈالرکا غیر ملکی قرضہ لیا جس میں سے23ارب ڈالر توسابقہ حکومت کے قرض اور سود کی ادائیگی کی مد میں چلا گیا اور تین ارب ڈالر ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں خرچ ہوا جس کی دستاویزات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر9سے13ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،کرنٹ اکاونٹ خسارہ سر پلس میں ہے ، ہم نے کورونا وائرس کی دوسری شدید لہر کے باوجودمعیشت کوسنبھالاہے اوردنیا میں پاکستان کی مثالیں دی گئی ہیں۔ یوم قائد اعظم پر اپنے بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور اب اپنی پوری رفتار سے اس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس دن کے موقع پر اپوزیشن بھی یہ عہد کرے کہ اپنے ذاتی مفادات سے بالا ترہوکران کاوشوںمیں حکومت کا ساتھ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں