اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا ہدف کم قیمت پر جلد از جلد ویکسین مہیاکرنا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا ویکسین خریداری پر کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا، ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پرپاکستان میں جلد ازجلد مہیا ہوسکے، قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کامکمل محفوظ ہونا ہے اور معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔