اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے مختصر وقت کے اندر بڑی رقوم بھیجیں۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی جوہماری متاعِ عظیم ہیں کا مشکور ہوں۔ان کی جانب سے مرکزی بنک کے روشن ڈیجیٹل اکانٹ کےذریعےارسال کردہ رقوم گزشتہ روز ماشااللہ 200ملین ڈالر سےتجاوزکرگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں تیزی آرہی ہے ، پہلے 76 روز میں 100ملین ڈالر جبکہ اگلے 28 روز میں 100ملین ڈالر موصول ہوئےئے، اس طرح اس شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔