لاڑکانہ، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی شہید بےنظیر بھٹو کے مزار پر حاضری.

لاڑکانہ (گلف آن لائن) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بھٹو فیملی کا مقبرہ ، گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شہید بےنظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔مریم نواز اور دیگر رہنماوں نے بےنظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ بھی پڑھی ۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود گاڑی چلا کر گڑھی خدابخش میں مزار پر گئے۔ مریم نوازکی گڑھی خدابخش میں بےنظیر بھٹو کے مزار آمد سے قبل سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا، مزارکے گیٹ بند کرکے عام عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں