سعودی تاریخ میں پہلی بار موسیقی سیکھانے کے لئے کالج قائم کرنے کا علان.

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب کے وزیر برائے ثقافت بدربن عبداللہ السعود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو میوزک کالجوں کے قیام کے لیے لائنسس کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں کو ثقافتی شعبے میں مزید ادارے قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔اس کے علاوہ سعودی وزارت ثقافت آرٹ ریزیڈنسی البلاد کے دوسرے ایڈیشن برائے 2022-2021 کے لیے بھی تیاریاں کررہی ہے۔ اس پروگروام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فن کاروں، نقاد، محققین اور مصنفین کو مدعو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں