پی ٹی وی کو ترک سیریل ارطغرل غازی نشر کرنے پر کروڑوں‌ روپے کی آمدن.

قومی سرکاری ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کو تری کا معروف ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” اردو میں ڈب کرکے نشر کرنے پر حوصلہ افزاء آمدن ہوئی ہے، یہ ڈرامہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ڈبنگ کے بعد رواں برس ہی اپریل، مئی کے مہینوں میں نشر ہونا شروع ہوا تھا۔ میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ میں لگے لاک ڈاؤن کے دوران نشر کیے گئے اس ڈرامہ سیریل کو پاکستان میں ریکارڈ شہرت ملی، ٹی وی سمیت اس کی اقساط کو یوٹیوب پر بھی لاکھوں لوگوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ بے حد پسند کیا ہے، یوٹیوب پر نشر کرنے کیلئے پی ٹی وی نے ترکی کے ریاستی براڈکاسٹر ٹی آر ٹی کے ساتھ مل کر خصوصی یوٹیوب چینل بھی تشکیل دیا تھا جسے 18 اپریل سے اب تک 1 کروڑ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں اور پہلی قسط ساڑے 8 کروڑ لوگ دیکھ چکے ھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں