پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 101 رنز سے جیت لیا۔
ماؤنٹ مائونگنئی (گلف آن لائن) فواد عالم اور ٹیسٹ کپتان محمد رضوان نے 150 رنز کی شراکت قائم کی اور کھیل پیش کیا، فواد عالم نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ محمد رضوان نے دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے ، لیکن پاکستان 373 کا ہدف حاصل نہیں کرسکا اور پاکستان کے کھلاڑی 271 پر آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ نے اس ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیت لیا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا.