اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب کمزور وزیراعظم عوام کی آتا ہے تو بھارت جیسا کمزور دشمن وار کرتا ہے ،یہ وزیراعظم عوامی نہیں ہے یہ نالائق اعظم ہے ،میں کشمیر کی بیٹی ہوں میری رگوں میں نواز شریف کا خون ہے، عمران کی نالائقی کی وجہ سے کشمیر مودی کی جھولی میں جاگرتا ہے، جب میں کشمیر جارہی تھی تو عمران خان ڈر گیا ،اس وقت کشمیر جانے سے دو دن پہلے مجھے میرے باپ کے سامنے گرفتار کرلیا گیا.
اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نواز شریف کے ہاتھوں ایٹمی طاقت بنایا ،آج نواز شریف کی آواز دھونس سے بند ہے ،آج ہمارے مخالف بھی نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں ،پاکستان کے چپے چپے پر نواز شریف کی خدمت کے نشان موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مریم نواز نے کہا کہ ارشد ملک جج نواز شریف سے گھر میں اگر معافی مانگ کرگیا ،اس نے کہا کہ میں نے آپ اور آپ کی بیٹی سے زیادتی ہے مجھے معاف کردیں ،جب نواز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان آپ کاکام کرکٹ کھیلنا ہے جاو کرکٹ کھیلو
آج نواز شریف کی ہربات سچ ثابت ہورہی ہے ،پونے تین سال بعد عوام کے سامنے ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آئی ،جب آپ کو کچھ پتہ نہیں پھر عوام کی زندگیوں سے کیوں کھیل رہے ہو،میرے کمرے پر حملہ ہوا عمران خان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کراچی میں کیا ہوا ہے ،یہ پانامہ کی رٹ لگاتے ہیں ایک منتخب وزیراعظم کو اقامہ پر گھر بھیج دیا جاتا ہے شرم کرو۔آج قدرت کا انتقام دیکھو نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے ۔
نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ،آج نواز شریف کو اللہ سچا ثابت کررہا ہے ،آج سلیکٹیڈ خاموش ہے اور نالائقی کا سامنا کررہا ہے ،حکومت کرنا عوامی نمائندوں کا کام ہے،آپ کی یہ سوچ ہے مریم۔نواز کو ڈرا لو گے یہ آپ کی خام خیالی ہے ،اس ظالم عمران خان کو جانا ہی پڑے گا ،تم کہتے ہو کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم فوج کے خلاف بات کرتی عمران خان تمیں حیا نہیں آتی ،مہنگائی بڑھ گئی ،ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہےووٹ کو عزت دینا ضروری ہے.