انٹرنیشنل کرکٹ میں 2021 کی پہلی سنچری کین ولیمسن کے نام.

کرس چرچ (گلف آن لائن) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: 2021 کی پہلی سنچری نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان کین ولیئمسن کے نام ۔ کین ولیمیمسن نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 112 رنز بنائے۔ پاکستان کے اوپنرز ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ، دوسری بار اوپنر شان مسعود کی0 پر چھٹی ہوگئی اور پاکستان کی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سینئر بلے باز اظہرعلی اور پاکستان کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان خوبصورتی سے کھیلے اور پاکستان کے لئے بھر پور شراکت قائم کی۔ اظہرعلی نے 93 اورمحمد رضوان نے 61 رنز بنائے۔ پاکستان کے بلے باز 297 رنز پر آؤٹ ہو گئے ، دوسری جانب نیو زی لینڈ کے بلے بازوں نے دوسرے دن 3 وکٹوں پر 286 رنز بنالئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں