مچھ بلوچستان میں11 بے گناہ کان کنوں کا قتل دہشتگردی کی ایک بزدلانہ اورغیر انسانی کارروائی ہے،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مچھ بلوچستان میں11 بے گناہ کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کی ایک بزدلانہ اور غیر انسانی کارروائی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قتل قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔