پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق، قومی ادارہ صحت.

اسلام آباد/لاہور(گلف آن لائن) قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ،دونوںشہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے،چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچاﺅ کے لئے سر جوڑ لیے ہیں۔

کورونا کی نئی قسم پرتحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں،ابھی تک کی معلومات کے مطابق یہی کہہ سکتے ہیں کہ وائرس کی یہ قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم پہلے56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی نئی قسم سے آگاہ ہیں اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں