غلام سرور

رنگ روڈ منصوبے سے ٹریفک مسائل حل ہوںگے، معاشی ترقی میں تیزی آئے گی،غلام سرور

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ رنگ روڈ منصوبہ سے جڑواں شہروں کے ٹریفک مسائل حل ہونگے، معاشی ترقی میں تیزی آئے گی،ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اور اپوزیشن ممبران پر مشتمل کمیٹی ڈیمز پر کام کر رہی ہے،ر نگ روڈ منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات کے بارے میں آگاہ رکھا جائے ۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ کیا اور رنگ روڈ راولپنڈی اور سمال ڈیمز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے رنگ روڈ اور سمال ڈیمز پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رنگ روڈ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، اس کی تکمیل ترجیح ہے،رنگ روڈ پر ہر دور میں بات ہوئی مگر تحریک انصاف کی حکومت اس پر عملی کام کر رہی ہے۔وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ رنگ روڈ منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات کے بارے میں آگاہ رکھیں،رنگ روڈ اسلام آباد اور راولپنڈی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں