کورونا وائرس

کرونا وائرس ، مزید 32افراد وائرس کا شکار ، 1877نئے کیس رپورٹ.

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کور نا وائرس کے باعث مزید 32افراد جاں بحق اور 1877نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1877 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ،ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 676 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 524 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 22 ہزار 538 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 371 ہے، فعال کیسوں کی تعداد 35 ہزار 246 ہے۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 26 ہزار 338، پنجاب 1 لاکھ 45 ہزار 508 کیسز رپورٹ ہوئے ،خیبرپختونخوا 61 ہزار 424، بلوچستان میں 18 ہزار 412 کیس رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد 39 ہزار 242، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880 کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 489 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں