پاکستان کا قدیم شہر لاہور کو نیویارک ٹائمز نے 2021 کا دنیا کے 52 سیاحتی مقامات میں شامل کردیا ہے۔ امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے 2021 میں دنیا بھر کے سیاحتی مقامات پر مشتمل ایک فہرست جاری کی ہے، ادارے نے یہ فہرست دنیا بھر سے موصول ہونے والی 2 ہزار سے زائد تجاویز کے بعد تیار کی جو صارفین نے انہیں بھیجی کہ وہ کون سے مقامات ہیں جنہوں نے انہیں سال 2020 کے دوران متاثر کیا ہے۔
نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار علی بخاری نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ” لاہور نیویارک ٹائمز کی جانب سے 2021 میں مقبول سیاحتی مقامات میں شامل ہوگیا ہے، لاہور اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور اپنے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک بہترین جگہ ہے”۔