پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کا آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ،کارکنوں کو ہدایات جاری.

اسلام آباد (گلف آن لائن) پی ڈی ایم کا آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ،تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو فیض آباد میں جمع ہونے کی ہدایت کر دی گئی جہاں سے جلوس کی شکل میں الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کیا جائے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مسلم لیگی ریلی کی قیادت کرینگی.پی ڈی ایم کے آج 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے پیپلز پارٹی اسلام آباد کی قیادت نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے رہنما سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسلا م آباد کا احتجاجی قافلہ مل پور سے روانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا، پارٹی کے مقامی عہدیدران و تمام کارکنان احتجاج میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ شرکا سینی ٹائزر ، فیس ماسک سمیت تمام کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سٹی کا جلوس جی ایٹ مرکز سے روانہ ہوگا ۔ دوسری جانب اسلام آبادٹریفک پولیس نے پی ڈی ایم کے متوقع جلسے کےلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔

پلان کے مطابق راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکا کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاءجناح کنونشن سینٹر میں مخوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے ۔روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں ،ریڈ زون اور بری امام سے آنے والے شہری مری روڈ کا استعمال کریں ۔ سپریم کورٹ،ایوان صدر اور پی ایم ہاﺅس جانے والے مارگلہ روڈ کا استعمال کریں ۔ میریٹ ہوٹل جانے والے شہری ایوب چوک کا استعمال کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں